نئی دہلی، 24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ نئی حج پالیسی 2018جلد ہی تیار کر لی جائے گی اور اگلے سال سے حج سفر نئی پالیسی کے مطابق منعقد ہوگی۔نقوی نے کہا کہ نئی حج پالیسی 2018جلد ہی تیار کر لی جائے گی اور اگلے سال سے حج کاسفراس نئی حج پالیسی کے مطابق ہوگا۔اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ حج پالیسی 2018فیصلہ کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی اپنی رپورٹ جلد ہی سونپ دے گی۔نئی حج پالیسی کا مقصد حج کے مکمل عمل کوآسان اور شفاف بناناہے۔اس نئی پالیسی میں عازمینِ حج کے لیے مختلف سہولیات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔سمندری راستے سے حج سفر کو دوبارہ شروع کرنا بھی اس نئی حج پالیسی میں شامل ہے۔قابل ذکر ہے کہ عازمینِ حج کے ممبئی سے سمندری راستے کے ذریعے جدہ جانے کاسلسلہ 1995میں رک گیاتھا۔عازمین حج کو جہاز(سمندری راستے)سے بھیجنے پر سفر سے متعلق خرچ تقریباََنصف ہو جائے گا۔نئی ٹیکنالوجی اور خصوصیات پر مشتمل پانی کا جہاز ایک وقت میں چار سے پانچ ہزار لوگوں کو لے جانے کے قابل ہیں۔ممبئی اور جدہ کے درمیان 2300سمندری میل کی ایک طرف کی دوری صرف دو تین دنوں میں مکمل کر سکتے ہیں جبکہ پہلے پرانے جہازسے12سے 15دن لگتے تھے۔حج 2017کے لیے سعودی عرب کی طرف سے کوٹے میں کیے گئے بڑا اضافہ کے بعدحج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے125025حاجی حج کے سفر پر جائیں گے جبکہ 45000عازمین حج پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکے ذریعے حج پر جائیں گے۔